بھارت: تندور میں کوئلہ اور لکڑی استعمال کرنے پر پابندی

123

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں تندور استعمال کرنے والے ریستورانوں، ہوٹلوں اور ڈھابوں کو کوئلہ اور لکڑیوں کا استعمال بند کرکے گیس یا الیکٹرک چولہے استعمال کرنے کی ہدایت دے دی گئی۔ 8جولائی تک حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں جرمانہ، قانونی کارروائی اور لائسنس کی منسوخی جیسے نتائج کا سامنا کرنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے آلودگی کا از خود نوٹس لیتے ہوئے مفاد عامہ کی درخواستوں پر سماعت شروع کررکھی ہے ۔