بھارت: مندر میں آتشبازی سے ہاتھی بدک گئے‘ بھگدڑ سے 3افراد ہلاک

46

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے مندر میں ہاتھیوں کے حملے سے بھگڈر مچنے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں مندر میں تقریب کے دوران پٹاخے پھاڑے گئے جس سے ہاتھی بدک گئے۔ ہاتھیوں کو مندر میں تہوار کے لیے لایا گیا تھا ۔ پٹاخے پھٹنے سے وہ مشتعل ہو گئے اور قریبی عمارت کی دیوار گرادی،جس کے ملبے تلے دب کر 2خواتین سمیت 3افراد ہلاک ہوئے۔