سیرین ڈیموکریٹک فورسز کردوں کی نمایندہ نہیں‘ وزیراعظم کردستان

40

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان کے وزیر اعظم مسرور بارزانی نے کہا ہے کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز تمام کردوں کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے پڑوسی ملک شام میں سیاسی عمل میں کردوں کی شمولیت کی حمایت کا اعلان کیا۔ مسرور بارزانی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراقی کردستان کے علاقے میں اسرائیل کی موجودگی کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ عراقی کردستان بین الاقوامی اتحادی افواج کی میزبانی کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کردستان کے علاقے میں مزید سعودی کمپنیاں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بجٹ میں ان کا منصفانہ حصہ نہیں ملتا۔ جہاں تک بغداد کے ساتھ معاشی مسائل کا تعلق ہے تو انہوں نے کہا اس کی نوعیت سیاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک امریکی صدر ٹرمپ سے براہ راست کوئی بات نہیں کی ہے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے شام کے صدر احمد الشرع نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان کی افواج شام کی تمام سرزمین پر اپنی خودمختاری کو ایک ہی اتھارٹی کے تحت مسلط کریں گی۔