چین نے انسان بردار چاند مشن کا اعلان کر دیا

28

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے چاند کے تحقیقی پروگرام میں استعمال ہونے والی انسان بردار چاند گاڑی کا نام جاری کر دیا ۔ چینی انسان بردار خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس چاند گاڑی کا نام تانسوؤ رکھا گیا ہے جس کا مطلب تلاش ہے۔ یہ پروٹو ٹائپ کی تیاری کے مرحلے میں ہے اور پروگرام کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔چین کا ہدف ہے کہ وہ امریکا کی زیر قیادت آرٹیمس بین الاقوامی چاند مشن کے مقابلے میں، 2030 ء تک اپنے خلابازوں کو چاند پر اتارے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی پہلی مدتِ صدارت کے دوران عزم ظاہر کیا تھا کہ آرٹیمس مشن چین سے پیچھے نہیں رہے گا۔