انڈیکس400پوائنٹس گھٹ کر 1لاکھ12ہزار پوائنٹس پر بند

103
suffered

کراچی (کامرس پورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی پر کاروبار کااختتام ہوا ،کے ایس ای 100انڈیکس400پوائنٹس گھٹ کر 1لاکھ 12ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ سرمایہ کاروں کو 71ارب روپے سیز اید کا خسارہ برداشت کرنا پڑا اور 54.86فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن مثبت رجحان رہا کمرشل بینکنگ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، او ایم سیز اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 1لاکھ13ہزار482پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تاہم دوسرے سیشن میں فروخت کے دباو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی کے ایس ای 478پوائنٹس کی کمی سے 1لاکھ12ہزار85پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 147پوائنٹس کی کمی سے 30انڈیکس34 ہزار 945پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس69ہزار944پوائنٹس سے گھٹ کر 69ہزار588پوائنٹس پر آگیا۔کاروباری مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 71ارب 18 کروڑ48لاکھ3ہزار466روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتییجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 1392 2ارب88کروڑ 88لاکھ 23ہزار389روپے سے کم ہو کر 13851 ارب 70کروڑ40 لاکھ19ہزار 923روپے رہ گیا۔