امریکی وزیر خارجہ کا اسرائیل کو جنگ دوبارہ شروع کرنے کا مشورہ

120

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو غزہ پر دوبارہ حملہ کرنے اور حماس کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے اکسانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہےکہ جنگ بندی معاہدے کی ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ اس دوران حماس اپنے اسلحے کی سپلائی اور نیٹ ورک کو مزید مستحکم کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے بیان نے خطے میں پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے، جس کے بعد جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کا امکان ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہاکہ حماس جنگ بندی کا فائدہ اٹھا رہی ہے، جنگ میں وقفہ حماس کو اپنے وسائل منظم کرنے اور خود کو طاقتور بنانے کا موقع فراہم کر رہا ہے، جو مستقبل میں اسرائیل کے لیے مزید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ اسرائیل کو چاہیے کہ وہ حماس کو دوبارہ مسلح اور مستحکم ہونے کا موقع نہ دے، لیکن اسرائیل کو اس کا فائدہ عقل مندی سے اٹھانا ہوگا تاکہ حماس دوبارہ خطرناک نہ بن سکے۔