اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہاہے کہ اگر چور کوتوال کو خط لکھے تو کوتوال اس کا جواب نہیں دیتے یہ چور کوشش کر رہا ہے کہ اپنی چوری کو چھپانے کے لیے ہمدردی کا بیانیہ بنائے۔
ان خیالات کا اظہار سینیٹر طلال چوہدری نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔طلال چوہدری نے کہاکہ اگر چور کوتوال کو خط لکھے تو کوتوال اس کا جواب نہیں دیتے یہ چور کوشش کر رہا ہے کہ اپنی چوری کو چھپانے کے لئے ہمدردی کا بیانیہ بنائے ایک ایسا بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے جس سے نفرت ہو ، یہ ان کی سوچی سمجھی اسکیم ہے یہ سزائیں ان کے کرتوتوں کی ملی ہیں ، خط لکھ کر ایک نفرت کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے حقیقت یہ ہے کہ یہ چور ہے اور چوری کی سزا انہیں مل رہی ہے۔