اسلام آباد: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فروری سے نمایاں کمی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
مٹی کے تیل میں 3 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل میں 5 روپے 60 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جو 16 فروری سے نافذ العمل ہوں گی۔
خیال رہےکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد قیمتیں 83.40 ڈالر سے کم ہو کر 78.35 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔