خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ یہ بھرتیاں جدید تعلیمی نظام کے فروغ اور طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
محکمہ تعلیم کے پی کے مطابق ان نئی بھرتیوں سے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔
محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ اسامیوں کی تفصیلات بہت جلد محکمہ کی ویب سائٹ پر شائع کی جائیں گی، جہاں امیدوار اپنی درخواستیں جمع کر سکیں گے۔