تبلیغی اجتماع میں آنیوالے لاکھوں شہریوں کوسندھ حکومت سہولیات فراہم کرنے میں ناکام

144
Sindh government failed to provide facilities

کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)صوبائی وزیر بلدیات سندھ کراچی کے تبلیغی اجتماع میں لاکھوں شرکت کرنےو الے شہریوں کو صفائی ستھرائی کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے زیر نگرانی کا م کرنے والے سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ضلع غربی کی انتظامیہ اورنگی ٹا ؤن میں تبلغی اجتماع کے موقعے پر صفائی ستھرائی میں ناکام، قذافی چوک کے قریب موجود کچرے کے ڈپنگ پوائنٹ کو صاف نہیں کیا جاسکا ہے ،اورنگی ٹاؤن کی سڑکیں، گراونڈ اور برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہے۔

شاہراہ اورنگی ،اورنگی ٹاؤن کی مصروف ترین شا ہر اہ ہے،شاہراہ اورنگی کی اہمیت حالیہ دنوں میں اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ اور نگی ٹاؤن میں تین روز تبلیغی اجتماع جاری ہے اور اس میں شرکت کرنے والے لاکھوں افراد اس راستے سے گزرتے ہیں لیکن راستے میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں ،کچرے کے ڈھیر اور ڈپنگ پوانٹ کے قریب مسجد بھی موجود ہے لیکن صفائی کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا ہے۔

سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی نااہلی کی وجہ سے تبلغی اجتماع میں شرکت کرنے والے لاکھوں شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ،اورنگی ٹاؤن تبلغی اجتماع کے 7راستے اجتماع گاہ کی طرف جاتے ہیں،ان راستوں کے اطراف میں بڑی تعداد میں کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں، کچرے میں مرے ہوئے جانوروں سے سخت تعفن پھیل رہا ہے ،تعفن نے اطراف کی مساجد اور رہائشی آبادی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، اسی سڑک سے گزر کر تبلیغی اجتما ع میں جانے والے شہری کا اجتماع میں جانا مشکل ہوگیا ہے۔

تبلغی اجتما ع سے قبل سندھ سولڈ ویسٹ کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا تھا کہ ہم نے اورنگی تاؤن تبلغی اجتماع کی طرف جانے والی تمام سڑکوں،شہراہوں،کچرے ڈھیروں کو صاف کردیا ہے۔ لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے اور نگی تاؤن کے شہری اور خصوصا اجتماع گاہ جانے والے افراد بری طرغ متاثر ہورہے ہیں ۔