کوئٹہ، امریکی نژاد لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جیل بھیج دیا

88

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں امریکی نژاد لڑکی کے قتل میں ملوث ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا، لڑکی کو 27 جنوری کی شب بلوچی اسٹریٹ میں قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان کو کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 9 نے جیل بھیجنے کے احکامات جاری کئے ، دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے کا چالان اب تک کورٹ میں جمع نہیں ہوا ہے جبکہ ضمانت کے لئے بھی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ، ڈی ایس پی قاعد آباد عبدالحق کے مطابق قتل میں ملوث لڑکے کے والد اور ماموں کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ، مقدمے کی تحقیقات سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کررہی ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر مکمل چلان کورٹ میں جمع کریں گے،14 سال کی حرا نامی لڑکی کو 27 جنوری کی شب بلوچی اسٹریٹ میں قتل کیا گیا تھا ، والد انوار الحق نے لڑکی کے ماموں طیب کے ساتھ مل کر حرا کو قتل کیا تھا دونون ملزمان نے تفتیش میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ حرا کو غیر مناسب ویڈیوز بنانے پر قتل کیا تھا۔