ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد

111

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم کی صدارت میں مورو شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد شہر کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مورو محمد مستقیم قریشی ، چیئرمین میونسپل کمیٹی مورو نذیر احمد میمن ،سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ضمیر حسین بروھی، معززین شہر دوست علی سولنگی اور دیگر کمیٹی کے ممبران اور پولیس کے افسران موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد شہر سے ملبے کا خاتمہ کرکے بحالی کا کام کیا جائے، شہر کی سڑکوں کی مرمت اور پیور بلاک لگائے جائیں۔ شہر کی خوبصورتی کے لیے داخلہ اور خارجی پوائنٹوں پر شجرکاری کی جائے۔ شاہی بازار میں صفائی ستھرائی کے بعد ڈرینج کی بحالی اور راستے پر پیور بلاک لگائے جائیں۔انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے غیر قانونی ٹیکسی و رکشا اسٹینڈ کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے اجلاس کے بعد شہر کی مختلف مقامات کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔