حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے دعوت اسلامی اور انتظامیہ افسران کے ہمراہ نور شاہ قبرستان کا دوہ کیا اور قبرستان میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دعوت اسلامی کے عارف عطاری قاسم عطاری احمد علی ڈھر مسلم سیفی خلیفہ نظر علی سیفی ایڈ مین آفیسر فیصل راجپوت وقاص راجپوت بشیر کمبہار اور دیگر ٹی ایم سی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمن خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے شب برأت پر قبرستان میں شاندار انتظامات پراسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدراباد دیہی ٹی ایم سی چیئرمین اور سی ایم او سمیت تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لائٹنگ کے بہترین انتظامات کیے جا رہے ہیں اور صفائی ستھرائی کا کام بھی چل رہا ہے اور شام تک چونا اور پانی بھی لگ جائے گا۔