شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان فرد جرم کیلیے 6 مارچ کو طلب

22

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمودالرشید سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عاید کرنے کے لیے6 مارچ کو طلب کرلیا۔ جمعرات کو جیل میں کیس کی سماعت پر شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چودھری اور میاں محمودالرشید کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور ان کی حاضری لگائی گئی جبکہ برضمانت عالیہ
حمزہ، صنم جاوید، روبینہ جمیل اور معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ بھی جیل میں پیش ہوئیں، عدالت نے تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔