اسٹاک ایکس چینج اختتام پر منفی زون میں بند ہو

133

کراچی(کامرس رپورٹر)رواںکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارحصص اتارچڑھائو کی زد میں رہا اور ابتدائی سیشن میں کاروبار مثبت زون میں رہنے کے باوجود اختتام پر منفی زون میں بند ہوا۔ جمعرات کوکاروبار کی ابتداء مارکیٹ سیمنٹ، آٹو، فوڈز،ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے سبب 553 پوائنٹس کی تیزی سے113477پوائنٹس کی سطح پرپہنچی لیکن بعد ازاں منافع کے حصول کیلئے بینکنگ،کیمیکل،پیٹرول سیکٹرکے شیئرز کی فروخت نے مارکیٹ کو منفی زون میں دھکیل دیا ۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں33ارب روپے سے زائدکاخسارہ ہوا جبکہ کاروباری حجم گزشتہ روز بدھ کی نسبت10.88فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کے ایس ای 100انڈیکس میں360.86پوائنٹس گھٹ کر 112564.08 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 217.58 پوائنٹس کے خسارے سے کے ایس ای30انڈیکس35093.85پوائنٹس پر بند ہوا ۔