کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 46.442 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 44،852 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 23.607 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 8.519 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 6.723 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.308 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.787 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.532 بلین روپے،کاپرکے سودوں کی مالیت 779.747 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 396.515 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 316.794 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 309.520 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 82.383 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 33.628 ملین روپے، ایلومینم کے سودوں کی مالیت 23.800 ملین روپے اورجاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 21.711 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 14 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 68.764 ملین روپے رہی۔