امریکی محکمہ خارجہ ٹیسلا سے 40کروڑ ڈالرکی بلٹ پروف گاڑیاں خریدے گا

107

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ میںٹیسلا سے 40کروڑ ڈالرکی بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا معاہدہ زیر غور ہے۔ خبر رساں ادارے ڈراپ سائٹ نے سرکاری دستاویزات جاری کرتے ہوئے کہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد ٹیسلا یقینی طور پر سب سے بڑا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔ اس سے قبل ایلون مسک نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ حکومتی فنڈز کے استعمال میں مکمل غیر جانبداری برقرار رکھیں گے اور مفادات کے ٹکراؤ کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔