واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کو بتا دیا کہ وہ شام میں قائم پناہ گزین کیمپوں پر خرچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ امریکا کی طرف سے کہا گیا کہ وہ ہمیشہ پناہ گزینوں کو کھلا نہیں سکتا ہے۔ امریکا کی طرف سے یہ بات ایسے وقت میں کی گئی ہے جب خود واشنگٹن ایک منصوبہ پیش کررہا ہے جس کے تحت 20 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ سے نکال کر اردن اور مصر میں پناہ گزین کیمپوں میں آباد کر دیا جائے۔ واضح رہے شام کے شمال مشرقی علاقوں میں وہ پناہ گزین ہیں جن کے خاندانوں کو امریکی و اتحادیوں بمباری سے منتشر کر کے ان کے علاقوں سے نکالا گیا تھا ۔ تجزیہ کاروںکا کہنا ہے کہ شام میں نئی حکومت کے دوران میں امن قائم ہونے کے بعد واشنگٹن حکومت کو عسکری مفادات دکھائی دینا بند ہوگئے ہیں۔اس لیے اب جنگ میں بے گھر افراد کو بے یارومددگار چھوڑا جارہا ہے ۔