تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کے شہر تائی چنگ میں شاپنگ مال میں دھماکے سے 5افراد ہلاک اور 7زخمی ہو گئے۔دھماکا شاپنگ مال کی بارہویںمنزل پر ہوا جس کی تزئین و آرائش جاری تھی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ واقعے میں 5 افراد کی جانیں گئیں اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ ممکنہ طور پر دھماکہ ریستوران میں گیس لیکج کے باعث ہوا ہے۔ دوسری جانب تائیوان کے رہنما لائی چِنگ نے دھماکے کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔