تعلیمی بجٹ میں کمی‘ امریکی یونیوسٹیوں نے ٹرمپ پر مقدمہ کردیا

43

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے کئی کالجوں اور یونیورسٹیوں کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کردیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کا حالیہ حکم تحقیقی گرانٹس سے منسلک اخراجات کے لیے مختص فنڈز کو محدود کرتا ہے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹیاں تحقیق پر خرچ ہونے والے ہر ڈالر کے لیے این آئی ایچ سے 69 سینٹ تک وصول کرتی ہیں، لیکن نئے آرڈر کے تحت یہ رقم صرف 15 سینٹ فی ڈالر تک محدود ہوگی۔