نصرت اللہ کا گلبرگ ٹاؤن کے قبرستانوں کا دورہ

122
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ ٹاؤن میں موجود قبرستانوں کا دورہ کررہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین گلبرگ ٹاوَن نصرت اللہ کا گلبرگ ٹاوَن میں قائم قبرستانوں کا دورہ۔ شب برات کے حوالے سے ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا درختوں کی چھٹائی لائٹوں کی تنصیب اور درستگی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والے زائرین کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہے ہیں شب برات کے موقع پر رات کو ٹاوَن میں قائم قبرستانوں کی صفائی ستھرائی جھاڑیوں کی کٹائی سمیت روشنی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں اور قبرستان آنے اور جانے والے راستوں میں گڑھوں کر پْر کردیاگیا ہے تاکہ شب برات کے موقع پر اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لئے آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔