کراچی (پ ر) دربار عالیہ نوریہ قدوسیہ میں شب برات کے موقع پر ایک روحانی اجتماع منعقد ہوا، جس میں سجادہ نشین حضرت علامہ صاحبزادہ شاہ حامد نوری قدوسی (شانی بابا جان) نے صدارت کی۔ محفل میں حمد و نعت پیش کی گئی اور ختم خواجگان و صلوۃ التسبیح کا اہتمام ہوا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شانی بابا جان نے مغفرت، رحمت، عافیت اور رزقِ حلال کی دعاو?ں کی تلقین کی۔ محفل کے اختتام پر خصوصی دعا اور حاضرین کے لیے سحری اور لنگر کا انتظام کیا گیا۔ زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے رب کے حضور معافی و مغفرت کی دعائیں کیں۔