کراچی میں شب برأت منائی گئی‘ مساجد میں عبادات

125

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شب برات مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔شب برات کے حوالے سے مساجد میں شب بیداری،نو افل،محا فل ذکر و نعت، خصوصی دعائوں کا انعقاد کیا گیا۔مساجد اور گھروں میں رب کے حضو ر گناہوں سے تو بہ، بخشش و مغفرت، ایما ن وسلامتی،رزق کی کشادگی،آفات و بلیات، مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، صحت و عافیت، عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں مساجد میں بعد نماز مغرب چھ خصوصی نوافل ادا کیے گیے۔ سورہ یسین کی تلا وت اور دعا ئے نصف شعبان کا ورد کیا گیا۔بعد عشاء عبا دات الہی،توبہ استغفار، شب بیداری مسا جد میں علمائے کرام شب برأت کے فضائل بیان کیے،صلوٰۃ التسبیح، محافل ذکر و نعت،درود شریف اور خصوصی دعاؤں کااہتمام کیا گیا۔