سری نگر: انتظامیہ نے میر واعظ کو گھر میں نظر بند کر دیا

76

سری نگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو جمعرات کو سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر دیا ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہیں آج شب برات کے موقع پر پھر گھر میں نظربند کر کے دینی ذمہ داروں سے روک دیا گیا۔قبل ازیں نجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج تاریخ
مسجد میں شب برات پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ اس موقع پر میرواعظ عمر فاروق شب برات کی اہمیت اور فضیلت بیان کریں گے۔دریں اثنا میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں مقبوضہ علاقے کی ہائیکورٹ کے اس فیصلے کو سراہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی شخص کو صرف اس وجہ سے پاسپورٹ دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے کہ اس کے خاندان کے افراد عسکریت پسندی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کا یہ فیصلہ ان افراد کے لیے امید کی کرن ہے جنہیں برسہا برس سے پاسپورٹ سے محروم رکھا گیا ہے۔