اسلام آباد (آن لائن) عمران خان نے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں مزید ارکان شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ کمیٹی اپوزیشن کے گرینڈ الائنس سے سیاسی بات چیت کرے گی۔ ملک عامر ڈوگر کو سیاسی مذاکراتی کمیٹی میں
شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب بھی سیاسی کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔ کمیٹی پی ٹی آئی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے امور طے کرے گی۔