اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی زون میں اختتام ، 100 انڈیکس میں 360 پوائنٹس کی کمی

119
Announcement

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ  کے دوران اتارچڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کا اختتام منفی زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر حصص مارکیٹ  میں تیزی دیکھی گئی ہے، 400 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 13 ہزار 477 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث 100 انڈیکس 360 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 564 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 85 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 924 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔