پنجاب: گھروں میں گاڑی دھونے پر جرمانہ ہوگا

77

لاہور: پنجاب حکومت نے گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد  کر تے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، جس کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب حکومت کے محکمہ تحفظ ماحولیات نے نوٹی فکیشن میں واضح کیا ہےکہ گھروں میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ غیر قانونی سروس اسٹیشنز کو بھی فوری بند کرنے کا حکم  دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہےکہ 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز مالکان پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگاوالیں ، مقررکردہ دنوں میں سسٹم نہ لگانے پر سروس اسٹیشنوں کے مالکان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

واضح  رہے کہ گزشت ہفتے لاہور ہائیکورٹ نےاسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے  گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والے گھروں اور پیٹرول پمپس کو جرمانے کرنے کا حکم دیا تھا۔