اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گر وپس کا شکار ہوتی جارہی ہے ، اقتدار کی سیاست کے گرد گھومنے والی جماعتوں کا حال پی ٹی آئی جیسا ہوتا ہے ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے خواجہ آصف نے کہا پی ٹی آئی گروپس کا شکار ہو چکی ، سینئر رہنمائوں کو پارٹی سے نکالا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کے پی کے میں بھی پی ٹی آئی کی کارکردگی صفر ہے ، وہاں بھی جماعت نا کام ہے ۔
انہوں نے ملکی معیشت بارے بات کرتے ہوے کہا معاشی طور پر ملک بہتری کی جانب گامزن ہو چکا عالمی سطح پر تعلقات میں بہتری آئی ہے ۔ باہر سے سرمایہ کاری بھی آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام ہماری خواہش نہیں مجبوری ہے ۔ عالمی مالیاتی ادارے کو ہمارے جوہری پروگرام بارے کوئی خدشات نہیں ہیں ۔ وزیر دفاع نے عد لیہ کو ریاست کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا چیمپئینز ٹرافی کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ ان شااللہ کامیابی کا جشن بنائیں گے ۔