رتی غیر قانونی تارکینِ وطن کی دوسری کھیپ 15 فروری کو امرتسر میں متوقع

123

امریکا سے نکالے جانے والے بھارتی باشندوں کو لے کر ایک اور طیارہ ہفتے کو امرتسر پہنچ رہا ہے۔ امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھارتی باشندے بڑے پیمانے پر نشانہ بن رہے ہیں۔ امریکی حکام نے اُن تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے جنہیں ہر قیمت پر نکال باہر کرنا ہے۔ اس وقت امریکا میں سوا سات لاکھ بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن موجود ہیں۔ میکسیکو اور السلواڈور کے بعد یہ بھارت والے تارکینِ وطن کا سب سے بڑا گروپ ہیں۔

پنجاب کابینہ کے ایک رکن نے سوال اٹھایا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر آنے والی پروازوں میں اکثریت گجرات، اتر پردیش اور ہریانہ کے لوگوں کی ہے تو پھر پروازوں کو امرتسر میں کیوں اتارا جارہا ہے۔

104 بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر امریکی ایئر فورس کا ایک مال بردار طیارہ 5 فروری کو امرتسر میں اترا تھا۔ اس پرواز میں بیشتر افراد کا تعلق اتر پردیش، ہریانہ، گجرات اور آندھرا پردیش سے تھا۔

پنجاب کے وزیرِخزانہ ہرپال چیمہ نے الزام لگایا ہے کہ امریکا سے نکالے جانے والے بھارتی باشندوں کو لانے والے طیاروں کو امرتسر میں اترواکر بھارتیہ جنتا پارٹی شدید تنگ نظری کا مطالبہ کر رہی ہے۔

امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کیے جانے پر بھارتی باشندے زیادہ لپیٹ میں آرہے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں اس حوالے سے بھی بہت شور مچا ہوا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ بھارتی باشندوں کو حوالے سے جانب داری کا مظاہرہ کر رہی ہے۔