آئی سی سی نے شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کردیا

129
پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی لیگز کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ

آئی سی سی نے شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔

 شاہین آفریدی پر 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ سعود شکیل اور کامران غلام پر 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق آئی سی سی کے مطابق تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔

آئی سی سی کے مطابق نے شاہین آفریدی جان بوجھ کر جنوبی افریقہ کے بیٹر میتھیو بریٹزکی کے راستے میں رکاوٹ ڈالی، جس کے دوران انہوں نے غیر مناسب طریقے سے باڈی کنٹیکٹ کیا اور اس کے بعد ایک بحث میں بھی ملوث ہو گئےجبکہ سعود شکیل اور کامران غلام نے ٹیمبا باووما کو آؤٹ کرنے کے بعد ایک غیر معمولی انداز میں سیلیبریٹ کیا۔