کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی سستی

348
electricity

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی، جس کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1.23 روپے جب کہ دیگر تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 1.22 روپے سستی ہو گئی ہے۔

نیپرا نے اس فیصلے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق بجلی کی قیمت میں یہ کمی دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (FPA) کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ اس کمی کا اطلاق فروری کے بجلی کے بلوں میں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق دسمبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین کے لیے بجلی 1.22 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی ہے تاہم یہ ریلیف لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔

نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے بھی نومبر 2024 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کے نرخوں میں 1.23 روپے فی یونٹ کمی کر دی ہے۔ کے الیکٹرک کے صارفین کو بھی یہ ریلیف فروری کے بلوں میں فراہم کیا جائے گا۔