لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیفجسٹس عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے

49

اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج، لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس عظمت سعید شیخ انتقال کرگئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل اور اسپتال میں زیر علاج تھے، جو اب
دارفانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ یاد رہے کہ عظمت سعید شیخ 2012 ء سے 2019ء تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں، سپریم کورٹ تعیناتی سے قبل وہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تھے۔جسٹس (ر) عظمت سعید سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے خلاف پانامہ لیکس کیس سننے والے5رکنی بینچ کا حصہ بھی رہے۔