جرمنی: ٹرین اور ٹرک کے تصادم میں ایک شخص ہلاک‘ 11زخمی

123
جرمنی میں ٹرین کی ٹکر سے ٹرک کا پچھلا حصہ تباہ ہوگیا ہے

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے قریب مسافر ٹرین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 300 افراد سوار تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی 80 ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی بریک لگانے کے باوجود ٹرین رکنے میں ناکام رہی اور ٹرک سے جا ٹکرا ئی۔ حادثے کے نتیجے میں ٹرک کا پچھلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔