لواندا (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک انگولا میں ہیضے کی وبا سے 108 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جنوری سے اب تک بیماری کے 3ہزار 147 کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں نصف کا تعلق لواندا سے ہے۔ وزارت صحت کے مطابق 5دنوں میں اموات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔