لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں واٹس ایپ گروپ میں نازیبا پیغامات کے معاملے کی تحقیقات کے دوران لیبر پارٹی نے 11 کونسلر وںکو معطل کر دیا۔ چند روز قبل برطانوی وزیر صحت کو سوشل میڈیا پرنامناسب تبصرہ کرنے پر وزارت سے فارغ کر دیا گیا تھا۔خبررساں اداروں کے مطابق اینڈریوگیون کو اپنے حلقے کے عوام اور پارلیمان کے دیگر ارکان کی توہین کرنے والے واٹس ایپ پیغامات بھیجنے پر برطرف کیا گیا تھا۔