تُرک صدر انڈونیشیا پہنچ گئے‘ اہم معاہدوں پر دستخط

140

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) تُرک صدر رجب طیب اردوان ایشیائی ممالک کے دوروں کے سلسلے میں ملائیشیا کے بعد انڈونیشیا پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پرابوو سوبیانتو نے تُرک ہم منصب کا استقبال کیا۔ ملاقات کے بعداعلیٰ اسٹریٹجک تعاون کونسل کا اجلاس ہوا، جس کے اختتام پر اہم معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر صدر اردوان نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ جب تک غزہ میں امن نہیں ہو گا، خطے کے دیگر ممالک کے لیے استحکام حاصل کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ غزہ میں ہونے والا نقصان ایک کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اور یہ نقصان اسرائیل سے وصول کیا جانا چاہیے۔