کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلوی حکام نے سڈنی کے ایک اسپتال میں 2 نرسوں کو معطل کر دیا ۔ ٹک ٹاک پر ایک وڈیو میں نرسوں نے یہودی مریض کو قتل کرنے کی دھمکی دی اور اس کا علاج کرنے سے انکار کر دیاتھا۔خاتون نرس نے کہا کہ وہ کسی بھی یہودی مریض کا علاج نہیں کرے گی اور اسے مار دے گی۔اس دوران اس کے ساتھی نے بھی اسرائیل سے نفرت کا اظہار کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔