روسی جہاز کی اطلاع پر جاپانی بحریہ الرٹ

55

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں روسی جہاز کے سمندری حدود کے قریب آنے پر بحریہ کو الرٹ کردیا گیا۔ وزارت دفاع کے مطابق جنوب مغربی صوبے میازاکی اور اوکیناوا کے قریب روسی بحریہ کے جہاز کی رات بھر نگرانی کی جاتی رہی۔ روسی جہاز اوکیناوا کے مرکزی جزیرے کے جنوب مشرق میں 50 کلومیٹر دور سمندر میں موجود تھا۔