بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ارجنٹائن میں 51 منزلہ عمارت میں آتش زدگی کے باعث کئی منزلیں آگ کی لپیٹ میں آ گئیں،تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گیارہویں منزل پر لگنے والی آگ نے 9 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے عمارت میں پھنسے ہوئے 100 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تقریباً 40 افراد کو دھویں کے باعث طبی امداد فراہم کی گئی اور 3 کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔