شاہد خاقان،فضل الرحمن ،اچکزئی ہمارے ساتھ ہیں،جلد گرینڈ الائنس بنے گا،شاہ محمود

37

لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہوکر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے، مفتاح اسماعیل، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن بھی ہمارے مؤقف کے ساتھ کھڑے ہیں، بہت جلد گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے۔ شاہ محمود قریشی کو 9مئی کے کیسز میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے بعد صحافیوں
سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کیسز میں بے قصور ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں کبھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے چیف جسٹس سے بریفنگ نہیں لی، آئی ایم ایف کی بریفنگ سے ملک میں قانون کی عمل داری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 26ویں ترمیم کی درخواستوں کاانتظار کر لیا جاتا تو اچھا ہوتا، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ کو بھی متاثر کیا گیا۔