کراچی:رواں سال کا تبلیغی جماعت کا اجتماع شروع ہوتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد قافلوں کی صورت میں اورنگی ٹاؤن میں منعقد کیا جانے والے اجتماع کی جانب رواں دواں ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق دنیا کے بڑے اجتماع میں سے یہ ایک اجتماع ہوتا ہے، جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ممالک سے لوگ بھی شرکت کے لیے اجتماع میں شریک ہوتے ہیں، تبلیغی اجتماع اتوار کو فجر کی نماز کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔
تبلیغی جماعت کے اجتماع میں مقامی علماء نے ابتدائی بیانات دیتے ہوئے شب برات سمیت دینی معاملات پر گفتگو کی ، جس میں علماء نے کہاکہ آپس کے تفرقے بازی کے بجائے امت کو متحد ہوکر دین کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔
تبلیغی جماعت کے اجتماع کے حوالے سے سندھ پولیس نے خصوصی اقدامات کیے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے اجتماع میں داخلے کےلیے مخصوص دروازے مقرر کیے ہیں ۔
اجتماع میں بیانات کے علاوہ دعوت تبلیغ دی جائے گی، شرکاء کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا جائے گا،اجتماع کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔