ژشہداد پور: انجمن تحفظ تاجران کی رکنیت سازی کا عمل مکمل

46

شہدادپور(نمائندہ جسارت) انجمن تحفظ تاجران شہدادپور کا رکنیت سازی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تنطیم کا انتخابی اجلاس گزشتہ روز عبدالمجید ہنگورو ایڈوکیٹ کے آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس کہ صدارت انجمن تحفظ تاجران سندھ کے صدر محمد محسین نربان کی۔ اور سال 2025 تا 2030 کے لیے نو منتخب بلا مقابلہ کامیاب عہدیداران کا انکی کی موجودگی میں اعلان کیا۔ جس کے مطابق محمد اکرم قریشی صدر ، نائب صدر شفیق الرحمن شیخ عرف راجا،چیئر مین اشرف علی عمرانی، وائس چیئر مین حمزہ انصاری، جنرل سیکریٹری محمد تفسیر نربان،جو ائنٹ سیکریٹری ملک فرحان سلیمان، لال چند ( میڈیکل اسٹور والے) اور پبلسٹی سیکریٹری بلا مقابل اتفاقی رائے سے کامیاب قرار پائے اس موقع پر انجمن تحفظ تاجران سندھ کے صدر محمد تحسین نربان نے تمام کامیاب امیدوار کو مبارک باد پیش کی اس موقع پر منتخب امیدواروں نے ا صوبائی صدر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشاللہ دکانداروں کے تعاون رہنمائی سے ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔