صحافی کے 14سالہ بیٹے سے مبینہ بدفعلی ، 3میں سے 2ملزمان گرفتار

55

جامشورو (نمائندہ جسارت)جامشورو کی تحصیل کوٹری میں سینئر صحافی عبدالجبار کابورو کے 14 سالہ بیٹے زین کابوروسے مبینہ بدفعلی کرنیوالے 3 ملزمان میں سے 2ملزمان کوگرفتار کرلیا، اِس سلسلے میں SSP جامشورو محمد ظفر چھانگا اور DSP شاہنواز جوکھیونے پریس کانفرنس کے دورا ن تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ گذشتہ دِنوں اندو ہناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ملزمان نے سینئر صحافی عبدالجبار کابورو کے 14 سالہ بیٹے زین کابورو کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے سخت تشدد کرتے ہوئے اْسے شدید زخمی کردیا تھا۔SSP جامشورو محمد ظفر چھانگا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا واقعہ کی اِطلاع ملتے ہی بروقت تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے کر کاروائی شروع کردی گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں واقعے میں ملوث 3ملزمان میں سے 2 ملزمان اعجاز برڑو، اللہ ر کھیو چانڈیو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جبکہ 1ملزم سالم جانوری فرار ہوگیا تھا، جس کو جلد گرفتا ر کرلیا جائیگا۔اْنہو ں نے کہا مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان نے پولیس کے سامنے اِعتراف جرْم کرلیا ہے۔