روشن سندھ کے تحت ہر ڈسٹرکٹ میں سولر سسٹم تقسیم کررہے ہیں،ناصر حسین شاہ

19

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے روشن سندھ کے تحت حیدرآبا دکے مختلف علاقوں میں سولر انرجی پروجیکٹ کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی پاورٹی اسکورکارڈ جن میں 21سے لے کر 50تک مارکس ہوتے ہیں اور جو چھ ہزار روپے دینے کے قابل ہیں وہ 6ہزار روپے سندھ بینک میں گورنمنٹ کو چالان جمع کرائیں جن کو سولر سسٹم دیا جائیگا جس میں بیٹری، سولر پلیٹ، فین، تین ایل ای ڈی بلب شامل ہیں، حیدرآباد میں 6 ہزار 660 افراد کو سولر سسٹم دیے جائیں گے، صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے گزشتہ روز میٹنگ کی تھی جس میں تبایا تھاکہ بلاول بھٹو کے ویژن کے مطابق کم بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر سسٹم دیا جائیگا اس حوالے سے ہر ڈسٹرکٹ میں 6 ہزار 660لوگوں کو سہولت پہنچائی جارہی ہے، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، ہینڈز کے پروجیکٹ منیجر عبدالرزاق عمرانی، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر کاشان کے ہمراہ حیدرآباد کے پانچ بینفشریز جوکہ بینظیر انکم سپورت پروگرام کے سروے کے تحت ان میں پانچ یونٹ تقسیم کیے گئے، یہ ورلڈ بینک کے پروجیکٹ کے تحت تقسیم کیے گئے ہیں، سندھ حکومت کا روشن سندھ کا خواب کا منصوبے کے تحت ہر غریب افراد کو سولر سسٹم کی سہولت دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔