ضلعی چیئرمین کا گڈیجی ڈرینج اسکیم کا دورہ

27

ہنگورجہ (نمائندہ جسارت)جب کہ ضلع کونسل خیرپور کا ضلع چیئرمین نادرشوکت راجپر ڈریننج اسکیم گڈیجی کا معائنہ کرنے کے لیے پہنچے تو ڈریننج اسکیم کے نزدیک اور مختلف گلیوں میں گندو پانی جمع تھا جس پر ضلع چیئرمین نادرشوکت راجپر نے ڈریننج اسکیم کے ملازم سے معلومات حاصل کی جس پر ڈریننج اسکیم کے ملازم نے کہا کہ کجھ مسائل ہے جس کے وجہ سے گندا پانی جمع ہے وہاں موجود شہریوں نے ڈریننج اسکیم کے ملازم پر موٹر اور ڈیزل چوری کرنے کا الزام لگایا تو ماحول مچھلی مارکیٹ میں تبدیل ہوگیا یوسی گڈیجی کے وائس چیئرمین ،ڈریننج ملازم اور شہریوں کے درمیاں تیز تلخ کلامی ہوگئی اس موقع پر ضلع چیئرمین نادرشوکت راجپر نے ڈریننج اسکیم کے ملازم کو ھدایت کی کہ جوبھی مسائل ہیں وہ تحریر کرکے بھیج دو تو محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجنیئر کو مسائل حل کرنے کے لیے کہا جائے ۔