انڈسٹری لگائیں،کام کریں، کاغذی کارروائی بعد میں ہو گی، پنجاب کابینہ

67

لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب کی صوبائی کابینہ نے صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے یہ منظوری دے دی کہ سرمایہ کارآئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، ڈاکومینٹیشن بعد میں ہوگی۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ہوا جس میں 90نکات پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، کابینہ میں صوبے میں صنعتوں کے فروغ کیلیے یہ فیصلہ کیا کہ سرمایہ کار آئیں، انڈسٹری لگائیں، کام کریں، دستاویزی کارروائی بعد میں ہوتی رہے گی۔کابینہ اجلاس میں اسپیشل اکنامک زون انڈسٹریل اسٹیٹ، اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ کے لیے زیرو ٹائم ٹوا سٹارٹ پالیسی کی منظوری دی گئی۔