ڈی جی تعلقات عامہ محکمہ اطلاعات سندھ محمد سلیم خان ریٹائر ہوگئے

8

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ،محکمہ اطلاعات،حکومت سندھ محمد سلیم خان 35 سال 6 ماہ اور 19 دن کی سرکاری ملازمت کے بعدمنگل کو ریٹائر ہوگئے،محمد سلیم خان نے جولائی 1989ء میں بطور انفارمیشن افسر محکمہ اطلاعات میں ملازمت شروع کی،اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں
نے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سندھ،6 گورنرز کے پریس سیکرٹری ،افسر تعلقات عامہ گورنر سندھ،افسر تعلقات عامہ وزیر اعلیٰ سندھ،ڈائریکٹر پریس انفارمیشن،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس،متعدد وزرا اور مشیروں کے افسر تعلقات عامہ کے طور پر فرائض انجام دیے،دریں اثنا محمد سلیم خان نے اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ذاتی طور پر واٹس ایپ اور بذریعہ ٹیلی فون مستقبل کے لیے نیک خواہشات کے اظہار پر دوست احباب،بہی خواہوںاور محکمہ کے افسران و اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔