سہ ملکی سیریز، پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

66

کراچی (اسپورٹس ڈیسک)سہ ملکی سیریز کا تیسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آ ج (بدھ کو) کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچ ہوگا جو جیتے گا وہ سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ 14 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔ تین ملکی سیریزکے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد نیوزی لینڈ فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے ۔