معاشی حالات بہترہورہے ہیں،میاں زاہد حسین

79

کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اورسپہ سالار جنرل عاصم منیر نے ایک سال سے کم مدت میں ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے مایوسی کی دلدل میں ڈوبی ہوئی قوم کوپرامید کردیا ہے جوانکا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ تباہ شدہ معیشت کوناقابل یقین تیزی سے بحالی کی راہ پرگامزن کردیا گیا ہے اورمعاملات تیزی سے بہتری کی سمت جا رہے ہیں۔ اب عوام اورتنخواہ دارطبقے کوریلیف دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے سیاسی نابالغ حکمرانوں نے سستی شہرت اور ذاتی مفادات کے لئے ایسی پالیسیاں بنائیں جس نیغریب آدمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا۔ مہنگائی مسلسل بڑھتی رہی جبکہ عوام کی آمدنی کم ہوتی رہی۔ ان مشکل ترین حالات نیعوام کوملکی مستقبل سے مایوس کردیا جبکہ تاجراورصنعتکاربے چارگی کے عالم میں اپنے کاروبارکی تباہی دیکھتے رہے۔ سی پیک پرکام بند کردیا گیا، دوست ممالک سے تعلقات کودشمنی میں بدل دیا گیا اورملک کوسفارتی تنہائی کے جہنم میں دھکیل دیا گیا۔ دہشت گردوں کومہمان اوراثاثہ قراردیا گیا جس کی ہولناکی ساری قوم نے بھگتی۔