ڈاکٹر زیلف منیر پاکستان بزنس کونسل کی نئی چیئر پرسن منتخب

149

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز منعقدہ اپنے اجلاس میں ڈاکٹر زیلف منیر کو 18 ماہ کی مدت کے لیے نیا چیئرپرسن منتخب کر لیا ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر زیلف پی بی سی کی وائس چیئرپرسن کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے گیٹرون (انڈسٹریز) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، شبیر دیوان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا ہے۔ بورڈ نے گل احمد ٹیکسٹائل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، زیاد بشیر کو بھی بطور وائس چیئرمین منتخب کیا ہے۔پاکستان بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پوزیشن پر تین سال کے لیے منتخب ہونے والے ڈائریکٹرز میں عبدالصمد داؤد، اعظم فاروق، دانش اے لاکھانی،محمد علی آر حبیب، محمد علی ٹبہ، محمد عارف حبیب، رضوان دیوان، سائرہ اعوان ملک، سمیر چنائے،سید حیدر علی، تیمور داؤد، یوسف حسین، زید بشیر اور ڈاکٹر زیلاف منیر شامل ہیں۔ نئے بورڈ نے شبیر دیوان کی سربراہی میں سبکدوش ہونے والے بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دشوار معاشی ماحول میں شبیر دیوان کی قابل قیادت اور کامیابیوں کو سراہا۔ڈاکٹر زیلف منیر ،اس وقت انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمیٹڈکی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں، اپنے انتخاب پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا کہ،” معیشت کے لیے ایسے نازک مرحلے میں پاکستان بزنس کونسل کی قیادت سنبھالنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔